قومی سنوکر ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23مئی کو ایران روانہ ہوگی

پیر 18 مئی 2015 11:53

قومی سنوکر ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23مئی کو ایران روانہ ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 مئی۔2015ء) قومی سنوکر ٹیم ایشین سکس ریڈ اور ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23مئی کو ایران روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ کے مطابق ایونٹ 24 سے 31 مئی تک ایران میں کھیلا جائے گا جس کیلئے 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں سابق عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف، محمد سجاد، حمزہ اکبر اور شہرام چنگیزی شامل ہیں بشیر حسین اور نوید کباڈیہ بطور ریفری ٹیم کے ہمراہ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔

متعلقہ عنوان :