ماڈل ایان علی کے فیشن پریڈ کو بریک لگ گئی ،میڈیا خوبرو چہرہ دیکھنے سے محروم رہ گیا

پیر 18 مئی 2015 12:09

ماڈل ایان علی کے فیشن پریڈ کو بریک لگ گئی ،میڈیا خوبرو چہرہ دیکھنے سے ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) خوبروماڈل ایان علی کے فیشن پریڈ کو بریک لگ گئی اور میڈیا کو ماڈل ایان علی کا چہرہ نظر نہ آ سکا ،بیکنگ کورٹ کی عدالت میں ایک بار پھر پہلی پیشی کی طرح چہرہ ڈھانپ کر آئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز ماڈل ایان علی کو جب بیکنگ کورٹ کی عدالت میں پیشی کیلئے لایا گیا تو انہوں نے اپنا چہرہ ”ہڈ“ سے ڈھانپ رکھا تھا جبکہ اس سے قبل ماڈل ایان علی نے پیشی کے موقع پر مختلف لباس زیب تن کر کے سٹائلش ہیئر سٹائل اور فل میک اپ میں عدالت میں پیشی ہوتی رہی اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہیں تاہم اس بار ماڈل ایان علی کے فیشن پریڈ کو بریک لگ گئی اور وہ اپنا چہرہ چھپا کر بیکنگ کورٹ کی عدالت میں پیش ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :