انڈین پریمیئر لیگ کوالیفائر ون میں چنائی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کل پنجہ آزما ہونگی

پیر 18 مئی 2015 12:16

انڈین پریمیئر لیگ کوالیفائر ون میں چنائی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز ..

ممبئی ۔ 18مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) انڈین پریمیئر لیگ کے کوالیفائر ون میں چنائی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں منگل کو واینکھیڈے سٹیڈیم ممبئی میں پنجہ آذما ہونگی۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

رنگا رنگ ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، ایونٹ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، کنگز الیون پنجاب، چنائی سپر کنگز، دہلی ڈیئر ڈیولز، ممبئی انڈینز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں۔

ساتویں ایڈیشن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کنگز الیون پنجاب کو فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ 47 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر 60 میچز کھیلے جائیں گے۔ میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 24 مئی کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :