ماریا شراپووا نے تیسری مرتبہ روم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 18 مئی 2015 12:16

ماریا شراپووا نے تیسری مرتبہ روم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

روم ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) روس کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین ماریا شرا پووا نے تیسری مربتہ روم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں سپین کی کارلا سواریز ناوارو کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں روسی ٹینس کوئن ماریا شراپوا نے سپین کی کارلا سواریز ناوارو کو پہلے سیٹ میں 4-6 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹ میں 7-5 اور 6-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سپین کی کارلا سواریز ناوارو نے عالمی نمبر دو رومانیہ کی سیمونا ہالپ کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر تین روس کی ماریا شراپوا نے ہم وطن حریف داریا گاریلووا کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ ماریا شراپوا نے ٹورنامنٹ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ٹورنامنٹ میں بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کرینگی۔ انہوں نے کہا کہ ان ایونٹس میں کامیابی کا فائدہ انکو میگا ایونٹ فرنچ اوپن میں ضرور ہوگا۔

متعلقہ عنوان :