Live Updates

راولپنڈی : وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت میٹرو بس منصوبے سے متعلق اجلاس کا انعقاد، افتتاح کے لیے حتمی تاریخ پر غور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 مئی 2015 12:32

راولپنڈی : وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت میٹرو بس ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریفکی زیرصدارت آج پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے اجلاس ہوا -پراجیکٹ ڈائریکٹر کمشنر راولپنڈی زاہد سعیدنے میٹرو بس منصوبے پر تعمیراتی کام کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی-وزیراعلی محمدشہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میٹروبس سروس کے ذریعے عوام کے لئے سفر کو آسان بنا دیا گیا ہے،معاشرے کے تمام طبقات اس سفری سہولت سے مستفید ہوں گے-راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس سروس کے منصوبے کا جلد افتتاح کیا جارہاہے-افتتاح کا دن راولپنڈی اور اسلام آباد کے عوام کیلئے جشن مسرت کا دن ہوگا یہ منصوبہ جڑواں شہروں کے رہائشیوں کو آرام دہ ، با کفایت، تیز رفتار اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرے گا-میٹروبس سروس ذرائع آمد ورفت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب اہم قدم ہے -وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ میٹرو بس ٹریک کے اطراف میں ہارٹیکلچر پر توجہ دی جائے- میٹرو بس کا منصوبہ عوامی خدمت کے حوالے سے ہماری ترجیحات کا آئینہ دار ہے - انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد غریب اور درمیانے طبقوں کے دکھ درد بانٹنا ہے -میٹروبس سروس عوام کے سفری مسائل کے خاتمے اور وسا ئل عوام پر خرچ کرنے کا شاندار منصوبہ ہے -صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ ، میٹرو بس پراجیکٹ عملدرآمد کمیٹی کے چیئرمین محمدحنیف عباسی، ارکان اسمبلی ، پراجیکٹ ڈائریکٹر کمشنر راولپنڈی زاہد سعید، چیئرمین سی ڈی اے سمیت سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ سول سیکرٹریٹ لاہو رمیں چیف سیکرٹری پنجاب،متعلقہ سیکرٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے-

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات