انکلاوا۔ دنیا کا نیا اور سب سے چھوٹا ملک

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 18 مئی 2015 12:33

انکلاوا۔ دنیا  کا نیا اور سب سے چھوٹا ملک

انکلاوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی2015ء) ریاست ہائے انکلاوا دنیا کی سب سے نئی اور سب سے چھوٹی ریاست ہے۔ اس کا سائز اتنا ہی ہے جیسے گھر کے پچھواڑے کسی باغیچے کا۔انکلاوا کا رقبہ 93 مربع میٹر ہے۔ان سب کے باوجود جلد ہی اسے ایک الگ ملک کا درجہ دے دیا جائے گا۔ انکلاوا کی ریاست سلوینیا اور کروشیا کی سرحدوں کے درمیان ہے۔ اس کے بانیان کا کہنا ہے کہ انہیں ملک بنانے کا حق حاصل ہے، کیونکہ اس جگہ پر کسی ملک کا بھی قبضہ نہیں، یہ جگہ دونوں ممالک میں سے کسی ملک کا حصہ شمار نہیں ہوتی۔

ایک بانی ، پیوٹر واورزینکیویچکس، کا کہنا ہے کہ انہیں ایسا ملک بنانے کا خیال آیا جہاں کوئی بھی رنگ، نسل، مذہب یا قومیت سے بالا تر ہو کر اپنے خیالات کا اظہار کر سکے، ایسا ملک جہاں کوئی بھی ٹیکس کی فکر کیے بغیر کما سکے۔

(جاری ہے)

ابھی تک اس ملک کا کوئی شہری نہیں ہے۔ یہ ملک سلوینیا کے قصبے میٹلیکا کے نزدیک اور کروشیا کے دارالحکومت زگریب سے 50 کلومیٹر دور ہے۔

انتہائی چھوٹے رقبے کا یہ دوسرا ملک ہے جو اس ماہ بننے جا رہا ہے۔ انتہائی چھوٹے درجے کےیہ ملک انٹرنیٹ پر اپنے شہری بھرتی کر تے ہیں۔ انکلاوا میں 5 سرکاری زبانیں ہونگی۔ پولش، کروشین، سلوینین، منڈرانین اور انگریزی۔ انکلاوا کے لیے نیا آئین بھی بنایا جا رہا ہے، 5000 افراد نے انکلاوا کی اعزازی شہریت کے لیے درخواستیں دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :