بھارت کے خلاف سیریز کیلئے 23رکنی بنگلہ دیشی اسکواڈ کا اعلان

پیر 18 مئی 2015 12:42

بھارت کے خلاف سیریز کیلئے 23رکنی بنگلہ دیشی اسکواڈ کا اعلان

میر پور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مئی۔2015ء) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف آئندہ ماہ شیڈول سیریز کیلئے 23رکنی ممکنہ سکواڈ کا اعلان کردیا ، منتخب کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نیشنل ٹیم سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ماریو ویلاورین کو شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم پر بدھ کی صبح سوا دس بجے رپورٹ کریں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم سات جون کو واحد ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے ڈھاکا پہنچے گی۔

تینوں ون ڈے بالترتیب اٹھارہ، اکیس اور چوبیس جون کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میر پور پر برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائیں گے ۔ ممکنہ کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، امرالقیس، مومن الحق، محمود اﷲ، شکیب الحسن ، مشفق الرحیم، سومیا سرکار، مشرفے مرتضیٰ اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :