پریمیئر لیگ فٹبال، مانچسٹر یونائیٹڈ اور آرسنل کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا

پیر 18 مئی 2015 13:15

پریمیئر لیگ فٹبال، مانچسٹر یونائیٹڈ اور آرسنل کا میچ ایک ایک گول سے ..

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) پریمیئر لیگ فٹبال میں کھیلا گیا مانچسٹر یونائیٹڈ اور آرسنل کا میچ سخت مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔مانچسٹر یونائیٹڈ نیآرسنل کیخلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔

(جاری ہے)

مانچسٹر یونائیٹڈ کے اندر ہیریرا نے کھیل کے 30ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی لیکن آرسنل سے تیسری پوزیشن چھیننے کا یہ نادر موقع مانچسٹر یونائیٹڈ کے بلیکٹ ٹیلرنے اپنی ہی ٹیم کیخلاف گول کر کے ضائع کر دیا۔ میچ برابر ہونے کے باوجود آرسنل پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

متعلقہ عنوان :