آل پاکستان امتیاز ہاکی ٹورنامنٹ میں حیدرآباد ریجن ٹیم کی دوسری پوزیشن

پیر 18 مئی 2015 13:41

آل پاکستان امتیاز ہاکی ٹورنامنٹ میں حیدرآباد ریجن ٹیم کی دوسری پوزیشن

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ ۔2015ء) خوشاب میں ہونے والے آل پاکستان امتیاز ہاکی ٹورنامنٹ میں حیدرآباد ریجن ٹیم کی دوسری پوزیشن آنے پر کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال‘ پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خوشاب میں ہونے والے آل پاکستان امتیاز ہاکی ٹورنامنٹ میں حیدرآباد ریجن کی ہاکی ٹیم دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر کوچ اختر خانزادہ کی قیادت میں ٹیم پہنچی تو ہاکی ایسوسی ایشن سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری محمد اسلم خان نیازی‘ ضلع حیدرآباد کے صدر وڈویژنل کوآرڈینیٹر راؤ ظفر سعید‘ پروفیسر شوکت خانزادہ‘ راؤ جنید اقبال راجپوت‘ عبدالقدیر راجپوت سمیت دیگر نے ان کا استقبال کیا۔

منیجر کھلاڑیوں کو ہار پہنائے اور انہیں جلوس کی شکل میں لایا گیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسلم خان نیازی‘ راؤ ظفر سعید نے کہا کہ عمدہ کھیل پیش کرنے پر ہم کوچ اختر خانزادہ سمیت تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا جلد دیگر ٹورنامنٹ میں حیدرآباد ریجن کی ٹیم پہلی پوزیشن حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ریجن کے کھلاڑیوں کو ملک بھر کے ٹورنامنٹ میں شرکت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :