ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس سلواکیا کے سائیکلسٹ نے جیت لی

پیر 18 مئی 2015 13:52

ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس سلواکیا کے سائیکلسٹ نے جیت لی

کیلی فورنیا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مئی۔2015ء) سلواکیا کے سائیکلسٹ پیٹر ساگن نے ٹور آف کیلیفورنیا اپنے نام کرلی ۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہونے والی سائیکل ریس کا آٹھواں اور فائنل مرحلہ 95.5 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا ۔

(جاری ہے)

برطانیہ کے مارک کیونڈش نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 14 منٹ 55 سیکنڈز میں طے کر کے آخری مرحلہ اپنے نام کیا ۔ ریس میں مجموعی طور پر سلواکیا کے سائیکلسٹ پیٹر ساگن نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا جبکہ فرانسیسی جولیان ایلافلپی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔