میں ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھتی ہوں‘ماہی جان

پیر 18 مئی 2015 14:14

میں ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھتی ہوں‘ماہی جان

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 مئی۔2015ء)نامور ماڈل ماہی جان نے کہا ہے کہ کبھی مایوس اور نا امید نہیں ہوتی اور ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھتی ہوں ، عزت اور شہرت ملنے کے بعد اسے بر قرار رکھنا اسے حاصل کرنے سے زیادہ مشکل کام ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگومیں ماہی جان نے کہا کہ مجھے اپنے کیرئیر کے آغاز پرہی جو عزت اور شہرت ملی وہ بہت کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے اور اس پر میں اوپر والے کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ‘میں سمجھتی ہوں کہ اسکے بعد انسان کو اپنے اندر عاجزی لانی چاہیے جس سے اسے اور عزت اور شہرت ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ہر حال میں خوش رہتی ہوں۔