پاک، زمبابوے کرکٹ سیریز، قذافی سٹیڈیم، نیشنل کرکٹ اکیڈمی لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار

پیر 18 مئی 2015 14:54

پاک، زمبابوے کرکٹ سیریز، قذافی سٹیڈیم، نیشنل کرکٹ اکیڈمی لوڈشیڈنگ ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کے مابین کرکٹ سیریز کے دوران قذافی سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیسکو اور پی سی بی حکام کے مابین ایک میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 19مئی سے 31مئی کے دوران جب تک زمبابوے کی ٹیم کی پاکستان میں موجودگی تک چار فیڈرز قذافی سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو مسلسل بجلی فراہم کریں گے اور اس دوران کسی بھی خرابی کی صورت میں لیسکو کی سپیشل ٹیمیں بجلی کی بحالی کا کام کر یں گی۔

متعلقہ عنوان :