مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امام پر حملے کی خبروں کی تردید

پیر 18 مئی 2015 16:53

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امام پر حملے کی خبروں کی تردید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ ۔2015ء)حال ہی میں مسجد نبویﷺ کے امام الشیخ عبدالرحمان الحذیفی پر نماز فجر کے وقت ایک شخص کے حملے سے متعلق ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ کسی شخص نے امام مسجد کو حملے کا نشانہ بنایا ہے تاہم مسجد نبویﷺ کے متعلقہ حکام نے وضاحت کی ہے کہ الشیخ عبدالرحمان الحذیفی کو حملے کا نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ جب وہ نماز فجر کی قرآت کررہے تھے توان کے پیچھے کھڑا ایک شخص ان کی قرآت سے بہت متاثر ہوا اور اس کے منہ سے چیخ نکل گئی تھی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اس شخص کو مسجد سے نکال دیا گیا تھا۔مسجد نبوی ڈائریکٹر تعلقات عامہ عبدالواحد الحطاب نے بتایا کہ الشیخ الحذیفی پرحملے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں سوشل میڈیا پر جس فوٹیج کو امام مسجد پر حملے کے معنی میں لیا گیا ہے وہ بے بنیاد ہے۔ یہ ایک نفسیاتی مریض شخص کی حرکت تھی جس نے قرات سے متاثر ہو کر الشیخ عبدالرحمان الحذیفی کی طرف بڑھنے کی کوشش کی اور چیخ ماری لوگ یہ سمجھے کہ شاید امام صاحب پر حملہ ہوا ہے۔ حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہوا ہے۔