الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر خیبر پختونخواہ کے دو وزراء کو نوٹس جاری کردیے

muhammad ali محمد علی پیر 18 مئی 2015 18:09

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر خیبر پختونخواہ کے دو وزراء ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مئی 2015 ء) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر خیبر پختونخواہ کے دو وزراء کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر خیبر پختونخواہ کے دو وزراء کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ نوٹس صوبائی وزراء مشتاق غنی اور حبیب الرحمان کو جاری کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے دونوں وزراء کو 25 مئی کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوکر وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔ دونوں وزرا پر بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :