آئی بی نے شاد باغ سا نحہ کا ذمہ دار ضلعی انتظامیہ کو قرار دیدیا

پیر 18 مئی 2015 18:19

آئی بی نے شاد باغ سا نحہ کا ذمہ دار ضلعی انتظامیہ کو قرار دیدیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)نے شاد باغ کے علاقے شیر شاہ روڈ پر گزشتہ روز شاٹ سرکٹ سے ایک ہی خاندان کے ہلاک ہونے والے 6بچوں کی ہلاکت ذمہ دار ضلعی انتظامیہ کو قرار دے دیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لینے کے بعد پنجاب حکومت نے واقع کے تحقیقات کیلئے آئی بی کو تحقیقات کا حکم دیا تھا جبکہ آبی نے رپورٹ پیش میں بتایا ہے کہ اگر فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں بروقت پہنچ جاتی تو معصوم بچوں کی جانیں بچ سکتی تھی مگر امدادی تنظیموں کے دیر سے پہنچنے کی وجہ سے بچوں کی ہلاکیں ہوئی ۔