کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اقتصادی راہداری منصوبے پر تمام تحفظات دور کئے جائیں گے

وزیر دفاع، پانی و بجلی خواجہ آصف کا قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈ کے سوالات کا جواب

پیر 18 مئی 2015 20:25

کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اقتصادی راہداری منصوبے پر تمام تحفظات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) وزیر دفاع، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اقتصادی راہداری منصوبے پر تمام تحفظات دور کئے جائیں گے، موٹروے طرز کی 9 سے 10 اور شاہراہیں بنائیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر گزشتہ میٹنگ ادھوری تھی، اس معاملے پر وزیر اعظم سے دوبارہ میٹنگ ہوگی، کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، منصوبے پر سب کے تحفظات دور کئے جائیں گے اور موٹروے طرز کی 9 سے 10شاہراہیں اور بنائی جائیں گی۔