وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے

منگل 19 مئی 2015 11:18

وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19مئی۔2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سٹار وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی رہائش گاہ پر مہندی کی تقریب ہوئَی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں عزیز و اقارب اور دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں شریک لوگوں نے سرفراز احمد کیلئے نیک دعاؤں کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ سرفراز احمد زندگی کی نئی اننگ میں بھی کامیاب ہونگے۔ سرفراز احمد آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہونگے۔