زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کی آمد پر سکیورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات

منگل 19 مئی 2015 11:21

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کی آمد پر سکیورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) لاہور میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کی آمد پر سکیورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں ‘ چھ ہزار پولیس اہلکارتعینات کر دیئے گئے ‘ 24گھنٹے نگرانی کی جائیگی ذرائع نے بتایا کہ قذافی سٹیڈیم اور اس کے گردو نواح میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مسلسل گشت کیا جا رہا ہے ‘ وقفے وقفے سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی کا عمل بھی جاری رہتا ہے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی حکومت کی جانب سے فوری اِنخلا کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے اور اِس مقصد کیلئے ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی ریہرسل بھی کی گئی لاہور میں قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے آس پاس 100 سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جہاں سے 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین صرف دو دروازوں سے ہی سٹیڈیم کے اندر داخل ہو سکیں گے، گاڑیوں کی پارکنگ کو بھی سٹیڈیم سے دور رکھا گیا ہے جہاں سے شائقین کو پیدل چل کر سٹیڈیم میں داخل ہونا ہوگا۔لاہور میں پولیس اور رینجرز کے دستے پہلے ہی تعینات کیے جا چکے ہیں اور سٹیڈیم کے آس پاس تمام کاروباری مراکز اور ریستورانوں کو دو ہفتوں کیلئے بند کر دیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :