قومی سنوکر ٹیم ایشین سکس ریڈ اور ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23 مئی کو ایران روانہ ہوگی

منگل 19 مئی 2015 11:27

قومی سنوکر ٹیم ایشین سکس ریڈ اور ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) قومی سنوکر ٹیم ایشین سکس ریڈ اور ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23 مئی کو ایران روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ کے مطابق ایونٹ 24 سے 31 مئی تک ایران میں کھیلا جائے گا جس کیلئے 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں سابق عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف، محمد سجاد، حمزہ اکبر اور شہرام چنگیزی شامل ہیں ‘ بشیر حسین اور نوید کباڈیہ بطور ریفری ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے اور کیمپ میں قومی کھلاڑی چیمپئن شپ کیلئے بھرپور تیاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور توقع رکھتے ہیں ایشین سکس ریڈ اور ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹے گی۔

متعلقہ عنوان :