ڈرامہ فلم’ ’اسٹیو جابز“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

منگل 19 مئی 2015 12:12

ڈرامہ فلم’ ’اسٹیو جابز“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء)مشہور و معروف امریکی ٹیکنالوجی فرم ایپل کے آنجہانی بانی اسٹیو جابز کی زندگی پر بننے والی بائیو گرافیکل ڈرامہ فلم ’اسٹیو جابز‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ مشہورو معروف امریکی ٹیکنالوجی فرم ایپل کے بانی آنجہانی اسٹیو جابز کی زندگی پر بننے والی بائیو گرافیکل ڈرامہ فلم ’اسٹیوجابز‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایت کار ڈینی بوائل کی اس بائیوپک فلم میں مشہور امریکی اداکار مائیکل فیس بینڈر اسٹیو جابز کے کردار میں جلوہ? گر ہورہے ہیں۔ جس کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیٹ وِنسلٹ، سیٹ روجن، سارا اسنوک، جیف ڈینیئل، کیتھرین واٹرسن اور ایڈم شپیرو اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ گیمن کیساڈے، مارک گورڈن اور کرسٹیان کولسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم امریکی رائٹر والٹر آسکسن کے ناول سے ماخوذ ہے، جس کی کہانی اسٹیو جابز کی بے مثال ذہانت و قابلیت کی بدولت ٹیکنالوجی کی میدان میں انقلاب برپا کر دینے کی عکاسی کر رہی ہے۔ لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور اس ڈرامہ فلم کو یونیورسل پکچرز کے تحت 9اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔