کوئی پرفیکٹ نہیں ہوتا‘ ریہرسل کی ضرورت پڑی ہے‘امیتابھ بچن

منگل 19 مئی 2015 12:12

کوئی پرفیکٹ نہیں ہوتا‘ ریہرسل کی ضرورت پڑی ہے‘امیتابھ بچن

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار امتیابھ بچن نے کہا ہے کہ وہ کوئی لیجنڈ نہیں ہیں، انھیں اب بھی کسی سین کو ایک دم فرسٹ کلاس فلم بند کرانے کے لیے ریہرسل کی ضرورت ہوتی ہے۔امتیابھ بچن نے مذاق میں کہا کہ لیجنڈ بننے کے لیے بھی انہیں ریہرسل کی ضرورت پڑے گی کیونکہ کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

دوسرے بہت سے ایسے اداکار ہیں جو میرے سے زیادہ مستعد اور صلاحیت والے ہیں اس لیے میں نہیں سمجھتا کہ میں ایک لیجنڈ ہوں۔ فلم ”پیکو“ میں اداکار موسمی چیٹرجی کے ساتھ طویل عرصہ بعد کام کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں امیتابھ نے کہا کہ موسمی جی کے ساتھ لمبے عرصے بعد کام کرنے کا بے حد مزہ آیا وہ ایک شاندار اداکار ہیں۔