پاکستان کے ہر اداکار کی انڈیا آکر کام کی خواہش ہوتی ہے‘جاوید شیخ

منگل 19 مئی 2015 12:12

پاکستان کے ہر اداکار کی انڈیا آکر کام کی خواہش ہوتی ہے‘جاوید شیخ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) مقبول پاکستانی اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی اداکار ہندوستان میں آکر کام کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔جاوید شیخ اس وقت انڈیا میں ہدایت کار امتیاز علی کی فلم”تماشا“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ بولی وڈ کے اداکار رنبیر کپور کے والد کا کردار ادا کریں گے۔بھارتی اخبار کودیئے گئے انٹرویو میں جاوید شیخ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلق پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے ہر اداکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ انڈیا میں آ کر کام کرے۔

اپنے لولی وڈ اور بولی وڈ میں کام کرنے کے بارے میں جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ان کے لئے سب سے اہم فلم کی کہانی ہوتی ہے۔میں کسی بھی اچھی فلم میں کام کرنے کے لئے تیار ہوں پھر چاہے وہ لولی وڈ کی ہو یا بولی وڈ کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بولی وڈ انڈسٹری اداکاروں کو زیادہ اعلی درجے، بڑی سوچ کے ساتھ زیادہ مواقع فراہم کرتی ہے اور یہاں کام کرنے کا بہت لطف ہے۔

جاوید شیخ بالی ووڈ میں تقریباً 10 فلموں میں کام کر چکے ہیں جن میں ”اوم شانتی اوم“، ”نمستے لندن“، اور”کجرارے“ شامل ہے۔ ان فلموں کے باوجود جاوید شیخ اب بھی بالی ووڈ میں کسی بڑے اور اہم کردار کرنے کے منتظر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے بالی ووڈ میں کسی بڑے کردار کی آفر نہیں کی جارہی شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے لیے بالی ووڈ ایک نئی جگہ ہے اور مجھے یہاں اپنا مقام بنانے میں کچھ وقت لگے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم”تماشا“ میں انہیں ایک اہم کردار کی آفر آئی ہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ ہدایت کار مظفر علی نے بھی انہیں اپنی فلم میں اہم کردار پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :