تنو ویڈ منو ریٹرنز کی ممبئی میں سنگیت محفل میں ہیرو اور ہیروئن کا رقص

منگل 19 مئی 2015 12:29

تنو ویڈ منو ریٹرنز کی ممبئی میں سنگیت محفل میں ہیرو اور ہیروئن کا رقص

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) تنو ویڈ منو ریٹرنز بہت جلد آنے والی ہے اور ممبئی میں اسی سلسلے میں سنگیت محفل ہوئی تو ہیرو اور ہیروئن نے بھی رقص سے ہر کسی کے دل موہ لیے۔چلبلی اور شرارتی تنو ہے جو اس بار دہرے کردار میں ہیں اور ساتھ لائی ہے نٹ کھٹ حرکتوں کی پٹاری، منو تو جیسے گھن چکر بن کر رہ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شادی کرنے آیا ہے لیکن اس کی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے پریشان ہے۔ممبئی میں سنگیت کی محفل سجائی گئی جس میں آدھا درجن ڈانسرز اسٹیج پر رنگ جمانے کے لیے موجود تھیں۔ کنگنا راناوٹ اور مدھون کو بھی بلایا گیا جنہوں نے اپنے ہی انداز میں اس محفل کا جوش بڑھا دیا۔تنو ویڈ منو ریٹرنز کے گیت تو ہوگئے ہیں ہٹ اور اب تو فلم کی ریلیز کا انتظار ہے۔

متعلقہ عنوان :