بدقسمتی سے ہم مردہ پرستی کے قائل ہو چکے ، پاکستان میں فنکار کو اہمیت نہیں دی جاتی ‘ اداکارہ روبی انعم

منگل 19 مئی 2015 12:43

بدقسمتی سے ہم مردہ پرستی کے قائل ہو چکے ، پاکستان میں فنکار کو اہمیت ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) نامور اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہم مردہ پرستی کے قائل ہو چکے ہیں ، جب تک کوئی مر نہیں جاتا ہم اس فنکار کی خدمات بھی تسلیم نہیں کرتے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فنکاروں کی وہ قدر اور اہمیت نہیں جو دنیا کے دوسرے ممالک میں ہوتی ہے ، ہمارے ہاں اکثر فنکار آخری ایام میں کسمپرسی کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوئے جس کی بڑی مثال سینئر اداکار محمود خان ، مستانہ ، ببو برال ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فنکار کی زندگی میں ہم ان کی خدمات کا اعتراف نہیں کرتے مگر ان کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد تعزیتی ریفرنس اور خراج عقیدت جیسے دکھاوے کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں اور مرنے والے کے اہل خانہ کو چھوٹا موٹا چیک دے کر معاملہ ختم کر دیا جاتا ہے ، اس ملک میں یہ فنکار کی بدقسمتی ہے کہ اس کو سرکاری سطح پر علاج معالجے کی کوئی سہولت حاصل نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت پنجاب اپیل کی ہے کہ بیمار فنکاروں کے لئے فری علاج اور مالی امداد کا اعلان کیا جائے اور خاص طور پر شدید بیماری میں مبتلا مہوش ، پپو الاچی اور منا لاہوری کا فوری مفت علاج اور ان کی مالی امداد کی جائے ۔ روبی انعم نے کہا کہ فنکار بڑا حساس ہوتا ہے اور جب وہ بیماری میں مبتلا ہو تو ان کو ہماری توجہ اور اپنے حق کی ضرورت ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :