روم اوپن میں فیڈرر کو شکست دینا آسان نہیں تھا، نوواک جوکووچ

منگل 19 مئی 2015 12:50

روم اوپن میں فیڈرر کو شکست دینا آسان نہیں تھا، نوواک جوکووچ

روم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19مئی۔2015ء) عالمی نمبر ایک سرب ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے کہا ہے کہ وہ روم اوپن کا ٹائٹل جیتنے پر بہت خوش ہیں، راجر فیڈرر جیسے عظیم پلیئر کو شکست دینا آسان نہیں تھا، ان کے خلاف کھیل کر ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

جوکووچ نے روم اوپن کے فیصلہ کن معرکے میں عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایونٹ میں فتح حاصل کرنے کے بعد ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور وہ فرنچ اوپن میں بھی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے ۔