زمبانوے ٹیم کی حفاظت کے لئے صوبہ بھر سے ایلیٹ کی گاڑیاں اور اضافی نفری طلب

منگل 19 مئی 2015 12:53

زمبانوے ٹیم کی حفاظت کے لئے صوبہ بھر سے ایلیٹ کی گاڑیاں اور اضافی نفری ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء)زمبانوے ٹیم کی حفاظت کے لئے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر سے ایلیٹ کی گاڑیاں اور اضافی نفری طلب کر لی گئی پاکستان میں 6سال بعد کرکٹ کی رونقیں بحال ہونے کے بعد غیر ملکی ٹیم کی سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جارہے ہیں ، کھیل کے میدان بحال ہونے کے بعد جہاں پاکستانیوں کے چہروں پر مسکراہٹیں پھیلی ہیں آن لائن کو بتایا گیا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس اور سیکورٹی اداروں کو بھی زمبانوے ٹیم کی حفاظت کے لئے سر توڑ کوشش کر نا پڑ رہی ہیں ، فیصل آباد سمیت صوبہ بھر سے 100زائدایلیٹ کی گاڑیاں سیکورٹی سکواڈ میں شامل کر دی گئی ہیں ، سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں ، ذرائع کے مطابق لاہور قذافی سٹیڈیم کے گرد تمام علاقے کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے پنجاب پولیس کی 72ریزویں ، 6ایس پیز ، 14ڈی ایس پیز ،57انسپکٹرز اور 234اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ، اسی طرح ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے 978ٹریفک وارڈنز کو تعینات کر دیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میں سے بیشتر نفری فیصل آباد سے بھجوائی گئی ہے