زمبابوے کیخلاف سیریز کی ٹکٹوں پر شائقین ٹوٹ پڑے ، قذافی سٹیڈیم کھچاکھچ بھرا ہونے کی امید

منگل 19 مئی 2015 12:55

زمبابوے کیخلاف سیریز کی ٹکٹوں پر شائقین ٹوٹ پڑے ، قذافی سٹیڈیم کھچاکھچ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) زمبابوے کیخلاف سیریز کی ٹکٹوں پر شائقین ٹوٹ پڑے،پہلے ٹی ٹوئنٹی کے 75فیصد ٹکٹ فروخت ہوگئے، قذافی اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہونے کی امید ہے، پی سی بی نے آن لائن ٹکٹیں خریدنے کی سہولت بھی فراہم کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،اپنی ٹیم کو ہوم گراوٴنڈ پر ایکشن میں دیکھنے کے خواہاں شائقین کا جوش و خروش بھی عروج پر پہنچ چکا ہے،شہر میں مختلف مقامات پر ورلڈکپ میں تہلکہ مچانے والے پیسر وہاب ریاض اور ون ڈے کپتان اظہر علی کی تصویر والے پوسٹرز بھی عوام کی توجہ کا مرکز ہیں،ان پر ٹکٹوں کے بارے میں تفصیلات اور میچز کا شیڈول درج ہے،مقامی بیکری کی مختلف برانچز کے ساتھ بی سی بی کی جانب سے عوام کے لیے ہاکی اسٹیڈیم اور لبرٹی مارکیٹ کے قریب بوتھ بھی قائم کیے گئے ہیں،وہاں سے نہ صرف لاہور کے شہری بلکہ دیگر مقامات سے آنے والے شائقین بھی ٹکٹ لینے آرہے ہیں۔