ریپ کے مجرم سابق ٹینس سٹار کو چھ سال قید

منگل 19 مئی 2015 13:00

ریپ کے مجرم سابق ٹینس سٹار کو چھ سال قید

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) ٹینس کے سابق گرینڈ سلام سٹار باب ہیوٹ کو جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے کم عمر لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں چھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔75سالہ باب ہیوٹ کو مارچ میں دو موقعوں پر ریپ اور ایک بار جنسی طور پر حراساں کرنے کا مرتکب پایا گیا۔خیال رہے کہ یہ واقعات سنہ 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں پیش آئے جب باب لڑکیوں کو ٹینس کی کوچنگ دیا کرتے تھے۔

جج برٹ بام نے آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے ٹینس کھلاڑی کو کسی قسم کے اظہار تاسف کا مظاہرہ نہ کرنے کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا۔انھوں نے کہا کہ انصاف ہونا چاہیے خواہ وہ کسی معمر شخص کے خلاف ہی کیوں نہ جاتا ہو۔ہیوٹ کے جنسی تشدد کی شکار ایک لڑکی نے عدالت میں سماعت کے دوران شہادت دی کہ ان کو جنسی تشدد کا اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ صرف 12 سال کی تھیں۔

(جاری ہے)

جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تینوں متاثرین کی شہادتوں کے درمیان واضح مماثلت یہ بتاتی ہے کہ ہیوٹ نے دانستہ طور پر یہ حرکت کی تھی۔باب ہیوٹ نے پہلے آسٹریلیا اور پھر جنوبی افریقہ کی نمائندگی کیپریٹوریا میں سماعت کے دوران ہیوٹ کی اہلیہ نے جج سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے انھیں جیل کی سزا سے دور رکھنے کی استدعا کی تھی۔جبکہ ہیوٹ نے کہا تھا کہ وہ خرابی صحت سے دوچار ہیں۔

متعلقہ عنوان :