زمبابوے کے بعد سری لنکن اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی ، شہریار

منگل 19 مئی 2015 13:00

زمبابوے کے بعد سری لنکن اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی ، ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار نے کہا ہے کہ کرکٹ کنٹرول بورڈ کے پیٹرن چیف وزیر اعظم نواز شریف اور پاکستانی مسلح افواج کے سربراہان خاص طور پر چیف آف آرمی سٹاف راحیل شریف کی خواہش ہے کہ ملک میں جلد از جلد دہشت گردی کا مکمل صفایا ہو جائے ۔ تاکہ کرکٹ کے فروغ کے لئے دنیا بھر کی ٹیمیں دوبارہ پاکستان میں کرکٹ کا کھیل شروع کر سکیں ۔

کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ زمبابوے کے بعد سری لنکن اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی ۔ اور امید ہے کہ ان ٹیموں کے دوروں کے بعد دنیا کی دیگر ٹیمیں بھی پاکستان کا رخ کرنے پر مجبور ہو جائیں گی ۔ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے یہ بات فیصل آباد میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے اختتام پر اس خصوصی ملاقات میں کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں کی سلیکشن میں ان کا کوئی بھی عمل دخل نہیں ۔

ان کھلاڑیوں کو چیف سلیکشن بورڈ ہی نامزد کرتا ہے البتہ وہ انہیں مشورہ دے دیتے ہیں ٹیم میں بعض کھلاڑیوں کی کارکردگی ناقص ضرور ہے مگر وہ بہت جلد اچھی فارمنس کریں گے ۔ سعید اجمل کو کچھ عرصہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنا ہو گی تاکہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل پر کوئی پابندی نہیں ۔ لیکن وہ ورلڈ کپ اور بنگلہ دیش میں ہونے والی سیزیز میں اچھی کارکردگی نہ دے سکے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کرکٹ کے گراؤنڈوں انشاء اللہ آباد کریں گے ۔ اور نوجوان کھلاڑیوں کو نہ صرف موقع فراہم کیا جائے گا بلکہ ان کے ساتھ کرکٹ کنٹرول بورڈ ہر طرح کا تعاون کرے گا ۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران کرکٹ کنٹرول بورڈ شعبہ میڈیا کی طرف سے غیر متعلقہ افراد کو کارڈ جاری کرنے کی بھی تحقیقات کا حکم دیا ۔ آن لائن کے مطابق کرکٹ کنٹرول بورڈ کی طرف سے 60 سے زائد افراد کو پریس کارڈ جاری کئے گئے جن میں اکثریت غیر متعلقہ افراد کی تھی جبکہ چند سال قبل تین افراد ایسے بھی گئے جنہیں پی سی بی کارڈ جاری کرتی تھی اور وہ پاکستان سے جا کر واپس نہ آئے ان میں ایک شخص کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے ۔ جس کی ملک کی بدنامی ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :