انڈین پریمیئر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن اختتامی مراحل کی طرف گامزن

منگل 19 مئی 2015 13:11

انڈین پریمیئر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن اختتامی مراحل کی طرف گامزن

پونے ۔ 19مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) انڈین پریمیئر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہوگیا، آئی پی ایل کے ایلی مینیٹر راجستھان رائلز اور رائل چیلنچرز بنگلور کی ٹیمیں کل بدھ کو پونے کے مقام پر پنجہ آزما ہونگی۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

رنگا رنگ ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، ایونٹ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، کنگز الیون پنجاب، چنائی سپر کنگز، دہلی ڈیئر ڈیولز، ممبئی انڈینز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل تھیں۔

ساتویں ایڈیشن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کنگز الیون پنجاب کو فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ 47 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر 60 میچز کھیلے جانے ہیں جبکہ 57 میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ انڈین پریمیئر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے چیمپئن کا فیصلہ 24 مئی کو ہوگا۔