راجستھان رائلز آسان حریف نہیں، میچ فائنل سمجھ کر کھیلیں گے، ویرات کوہلی

منگل 19 مئی 2015 13:11

راجستھان رائلز آسان حریف نہیں، میچ فائنل سمجھ کر کھیلیں گے، ویرات کوہلی

پونے ۔19مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ راجستھان رائلز کے خلاف میچ آسان نہیں ہوگا، تمام کھلاڑیوں کو فائنل سمجھ کر میدان میں اترنا ہوگا۔ آئی پی ایل ایٹ کے ایلی مینیٹر راجستھان رائلز اور رائل چیلنچرز بنگلور کی ٹیمیںکل بدھ کو پونے کے مقام پر پنجہ آزما ہونگی۔

(جاری ہے)

رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ راجستھان رائلز کے خلاف میچ ہمارے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے، راجستھان رائلز کی ٹیم آسان حریف نہیں اور اسے شکست دینے کیلئے کھیل کے ہر شعبے میں بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ میچ فائنل سمجھ کر کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کے تمام کھلاڑی مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور راجستھان رائلز کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں۔