سری لنکا اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان چوتھا اور آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا

منگل 19 مئی 2015 13:12

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان چوتھا اور آخری ون ڈے کل کھیلا ..

کولمبو ۔ 19مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ون ڈے میچ کل بدھ کو آرپریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو چار میچز کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے اور تیسرے جبکہ سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :