سال کا دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 24 مئی سے شروع ہوگا

منگل 19 مئی 2015 13:12

سال کا دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 24 مئی سے شروع ہوگا

پیرس۔19مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) رواں سال کے دوسرا گرینڈ سلام ایونٹ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 24 مئی سے ہوگا، میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

7جون تک کلے کورٹ پر جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں دنیا کے نامور مرد و خواتین کھلاڑی سنگلز، ڈبلز، مکسڈ ڈبلز، جونیئر اور ویل چیئر مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ مینز سنگلز میں ہسپانوی سٹار رافیل نڈال، ویمنز سنگلز میں ماریا شراپووا، مینز ڈبلز میں جولین بینیٹو اور ایڈورڈ راجر، ویمنز ڈبلز میں پینگ شوائی اور سو وائی جبکہ مکسڈ ڈبلز میں اینا لینا اور جین راجر ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ مردوں میں رافیل نڈال کو سب سے زیادہ پانچ بار یہ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :