اسرائیلی جیلوں میں قید 16 پاکستانیوں کی رہائی کے لئے اقوام متحدہ، امریکا اور اردن سے رابطہ کیا گیا ہے،اسرائیلی بحریہ نے ان کو ڈوبتے بحری جہاز سے بچایا تھا
وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز کا ایوان بالا میں توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب
منگل 19 مئی 2015 13:18
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید 16 پاکستانیوں کی رہائی کے لئے اقوام متحدہ، امریکہ اور اردن سے رابطہ کیا گیا ہے، اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ ہونے کی وجہ سے اس سے براہ راست رابطہ نہیں کر سکتے۔
(جاری ہے)
منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر شاہی سید کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں مشیر خارجہ نے کہا کہ سمندر میں ایک بحری جہاز ڈوبنے کے بعد اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ 16 پاکستانی قیدیوں کو اسرائیلی بحریہ نے بچا لیا تھا اور وہ اس وقت اسرائیل کی جیلوں میں قید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ انسانی معاملہ ہے، اسرائیل کے ساتھ پاکستان کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں اس لئے اس سے براہ راست معلومات حاصل نہیں کی جا سکتیں تاہم ہم نے امریکی اور اردن کے حکام کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل سے بھی اس معاملے پر بات کی ہے کہ وہ ان پاکستانیوں کی رہائی کے لئے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس سلسلے میں جلد پیش رفت ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
-
غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے آپریشن بحال، مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت
-
اقوام متحدہ نے غزہ کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کردی
-
عمان،سیلابی ریلے میں بیٹی کو سینے سے لگائے باپ کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے
-
سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کااعلان
-
غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا، امریکی میڈیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پرلگا بورڈ وائرل ہوگیا
-
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرزسے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
-
کینیڈا،سونے اورکرنسی کی سب سے بڑی چوری، بھارتی اورپاکستانی ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.