زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے لئے ناشتے کا خصوصی انتظام، عام لوگوں کے داخلے پر پابندی

منگل 19 مئی 2015 13:36

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے لئے ناشتے کا خصوصی انتظام، عام لوگوں کے داخلے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) پاکستان کے دورے پر آئے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے لئے لاہور کے ہوٹل میں ناشتے کا خصوصی انتظام کیا گیا‘ ٹیم کو لاہور کا روایتی ناشتہ پیش کیا گیا اس موقع پر ہوٹل کے ہال میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو مہمان ٹیم کو ناشتے میں پراٹھہ‘ آملیٹ‘ نان چنے‘ حلوہ پوری‘ چکن نہاری‘ آلو کی بھیجا‘ ابلے ہوئے انڈے‘ تربوز‘ مالٹے کا جوس‘ چائے اور دیگر اشیاء دی گئیں۔ اس موقع پر ہوٹل میں کرکٹ کا پورا ماحول بنایا گیا تھا۔ ہوٹل کی لابی ‘ ہال اور راہداریوں کو کرکٹ بیٹس‘ ہلمٹس‘ گیند اور کھلاڑیوں کی تصاویر سے سجایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :