زمبابوے کے دورہ کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ پاکستان میں حالات نارمل ہیں، دورے کے ذریعے دنیا کو مثبت پیغام جانا چاہیئے ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار

منگل 19 مئی 2015 13:38

زمبابوے کے دورہ کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ پاکستان میں حالات نارمل ہیں، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کی آمد پر پنجاب حکومت کو حد سے زیادہ سکیورٹی انتظامات سے گریز کا مشورہ دے دیا۔چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کیلئے سکیورٹی بہترین ہونی چاہیے لیکن کم سے کم نظر آنی چاہیئے۔

(جاری ہے)

پورا لاہور سکیورٹی کے محاصرے میں نظر نہیں آنا چاہئیے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ پاکستان میں حالات نارمل ہیں۔ اس دورے کے ذریعے دنیا کو مثبت پیغام جانا چاہیئے۔زمبابوے کرکٹ ٹیم کی آمد سے پاکستان میں 6 سال کے طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :