روسی ساحرہ ماریہ شراپوا نے عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

منگل 19 مئی 2015 13:52

روسی ساحرہ ماریہ شراپوا نے عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19مئی۔2015ء) روم اوپن میں فتح حاصل کرنے کے بعد ماریہ شراپوا نے عالمی رینکنگ میں ایک بار پھر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔ کارلا سواریز نوارو بھی دو درجے بہتری کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آگئی ہیں۔ سرینا ولیمز بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ روم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے اختتام پر ڈبلیو ٹی اے رینکنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق امریکی اسٹار سرینا ولیمز 9361 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

(جاری ہے)

روم اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد روس کی ماریہ شراپوا نے رومانیہ کی سیمونا ہالیپ سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے جبکہ ٹورنامنٹ کی رنرز اپ کھلاڑی اسپین کی کارلا سواریز نوارو دو درجے ترقی کے ساتھ دسویں سے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا چوتھے ، ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی پانچویں، کینیڈا کی یوجینی بوکارڈ چھٹے ، سربیا کی اینا ایوانووچ ساتویں، روس کی کیٹرینا ماکارووا نویں اور جرمنی کی اینڈریا پیٹکووچ دسویں نمبر پر ہیں۔