چنائی سپر کنگز آسان حریف نہیں، میچ فائنل سمجھ کر کھیلیں گے ، روہت شرما

منگل 19 مئی 2015 13:57

چنائی سپر کنگز آسان حریف نہیں، میچ فائنل سمجھ کر کھیلیں گے ، روہت شرما

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19مئی۔2015ء) ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ چنائی سپر کنگز کے خلاف میچ آسان نہیں ہوگا، تمام کھلاڑیوں کو فائنل سمجھ کر میدان میں اترنا ہوگا۔ آئی پی ایل ایٹ میں فرسٹ کوالیفائر آج ممبئی میں کھیلا جائے گا جس میں چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

ممبئی انڈینز نے اپنے آخری لیگ میچ میں سن رائزرز حیدر آباد کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

فرسٹ کوالیفائر میں جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلمنیٹر کی فاتح ٹیم سے نبرد آزما ہوگی۔ ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ یہ میچ ہمارے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے ، چنئی کی ٹیم آسان حریف نہیں اسے شکست دینے کیلئے کھیل کے ہر شعبے میں بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔