شاہ حسین شاہ جوڈو گراں پری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

منگل 19 مئی 2015 14:04

شاہ حسین شاہ جوڈو گراں پری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19مئی۔2015ء) قومی جوڈو ٹیم کے کھلاڑی شاہ حسین شاہ جوڈو گراں پری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکریٹری مسعود احمد خان کے مطابق ایونٹ جون کے تیسرے ہفتے میں ہنگری میں ہوگا جس میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ برازیل میں شیڈول اولمپکس گیمز 2016ء کیلئے یہ کوالی فکیشن راؤنڈ ہے ، توقع رکھتے ہیں کہ اس ایونٹ میں بھی شاہ حسین شاہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنی عالمی رینکنگ میں بہتری لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :