رابی پیرزادہ کی ڈرامہ سیریل ” قصہ کرسی کا “ کا پائلٹ منظور

منگل 19 مئی 2015 14:13

رابی پیرزادہ کی ڈرامہ سیریل ” قصہ کرسی کا “ کا پائلٹ منظور

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) گلوکارہ ، ماڈل و اینکر رابی پیرزادہ کی ڈرامہ سیریل ” قصہ کرسی کا “ کا پائلٹ منظور ، رواں ماہ کے آخر میں ریکارڈنگ شروع ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

تھری چلی پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسر خواجہ نجم الحسن ہیں جبکہ اس کی کاسٹ میں شامل خان ، صوفیہ مرزا ، راحیلہ آغا ، مائرہ خان اور رابی پیرزادہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ مذکورہ ڈرامہ سیریل 26اقساط پر مشتمل ہو گی اور اس کو پی ٹی وی سے آن ائیر کیا جائے گا ۔