فلم انڈسٹری میں نئے لوگوں کی آمد خوش آئند ہے ، ثمینہ پیزادہ

منگل 19 مئی 2015 14:13

فلم انڈسٹری میں نئے لوگوں کی آمد خوش آئند ہے ، ثمینہ پیزادہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) معروف اداکارہ و ہدایتکار ثمینہ پیزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھنے سے نوجوان نسل کا معیار زندگی بلند ہو گا ۔ اس وقت پاکستان میں بہت سے نئے ٹیلینٹڈ لوگ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے کام کر رہے ہیں جو کہ آنے والے وقت میں اپنا اثر ضرور دکھائیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے جس سے ملک میں عرصہ دراز بعد کرکٹ بحال ہو رہی ہے مہمان ٹیم کو ملک میں سیکیورٹی فراہم کرنا بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اداکاری میں نام بنایا تھا اس سے زیادہ ہدایتکاری میں ہونا تھا مگر میرے راستے میں کانٹے بجھائے گئے تاکہ میں اپنی منزل نہ پا سکوں ۔

انہوں نے کہا کہ اب جو فلم بناؤں کی وہ اعلی پائے کی ہو گی انہوں نے کہا کہ میں نے حوصلہ اور ہمت نہیں ہماری ابھی بھی پرعزم لے کر موجود ہوں کہ بہت جلد انڈسٹری کے لئے کچھ کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :