2013میں ایشیاکے پر کشش ترین مرد قرار دیئے جانے والے اداکار اور گلوکار علی ظفر 35 برس کے ہو گئے

منگل 19 مئی 2015 14:27

2013میں ایشیاکے پر کشش ترین مرد قرار دیئے جانے والے اداکار اور گلوکار ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء)2013میں ایشیاکے پر کشش ترین مرد قرار دیئے جانے والے اداکار اور گلوکار علی ظفر 35 برس کے ہو گئے ۔

(جاری ہے)

میوزک کمپوزر،سانگ رائٹر،پینٹر اور اداکار علی ظفر نے فنء کریئر کا آغاز فلم شرارت میں اپنی آواز کا جادو جگا کر کیا،علی ظفر کے گانے چھنو کی دنیا بھر میں پچاس لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں،بالی ووڈ مین علی ظفر کی پہلی ہی فلم تیریبن لادن نے انہیں مقبول اداکار بنادیا،علی ظفر کی کامیاب فلموں میں میرے برادر کی دلہن، لندن پیرس نیویارک،چشم بدور اور Kill دل شامل ہیں۔عالمی سطح پر کیے جانے والے سروے میں علی ظفر کو دوہزار تیرہ میں پرکشش مرد قرار دیا گیا۔