پشاور : پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے بلاول آ رہا ہے، سونامی جو کراچی سے اٹھا ہم جانتے ہیں کہ وہ یہاں کیسے گرا، حکومت اور کپتانی میں بہت فرق ہے، آئندہ الیکشن میں بھر پور مقابلہ کریں گے، سابق صدر اور یپپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری کا بلدیاتی کنونشن سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 مئی 2015 16:02

پشاور : پارٹی کو مضبوط کرنے کے  لیے بلاول آ رہا ہے، سونامی جو کراچی سے ..

پشاور (اردو پوائنٹ تاز ترین اخبار. 19 مئی 2015 ء) : پشاور میں بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ جعلی پشتون ہیں، ان کے دلوں میں پشتونوں کے لیے کوئی درد نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹ نہیں ہے، ہم تو جیلیں کاٹ لیں گے آپ کیا کرو گے؟؟ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پشتونوں کی غیرت کو تسلیم کیا اور ان کو شناخت دی، ہمیں پتہ ہے کراچی سے اٹھنے والی سونامی پشاور میں کیسے آئی، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے خیبر پختونخواہ کی ہی نہیں فاٹا کی بھی خدمت کی ہے، حکومت اور کپتانی میں بہت فرق ہے، ہم نے بارہ سال جیل کاٹی ہے، آپ تو جیل کا پانی بھی نہیں پی سکتے، انہوں نے بتایا کہ ہمیں سانحہ صفورا کی کوئی اطلاعات نہیں تھیں، لیکن کے پی کے حکومت کو سانحہ پشاور کی اطلاعات تھیں تو کوئی اقدامات کیوں نہ کیے گئے، حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 3 سال حکومت کرنے والوں نے عوام کو کیا دیا، کنونشن کو پکارتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ تیار ہو جائیں، بلاول آ رہا ہے ہم بیٹھ کر کام کریں گے آئندہ الیکشن میں ایسا مقابلہ کر کے دکھائیں گے کہ یہ یاد رکھیں گے، انہوں نے علی الاعلان کہا کہ پارٹی کو دوبارہ مضبوط کرنے کے لیے بلاول آ رہا ہے، گذشتہ الیکشن میں انہوں نے ایک جج سے فرمان لے کر مجھے ہٹا دیا اب مجھے کوئی نہیں رو سکتا میں آپ کے پاس، اپنے ورکرز کے پاس آؤں گا اور ہم ان کو ہرا کر رہیں گے، انہوں نے کہا کہ کے پی کے عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہو چکی ہے.

جو تین سال میں کچھ نہ کر سکے وہ اب کیا کریں گے.