قائداعظم بین الصوبائی گیمز 9 جون سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے

منگل 19 مئی 2015 16:26

قائداعظم بین الصوبائی گیمز 9 جون سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے

اسلام آباد ۔ 19مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام قائداعظم بین الصوبائی گیمز 9 جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق گیمز میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور اسلام آباد سپورٹس بورڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے پانچ سال پر محیط پروگرام شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں 3 ہزار کھلاڑی شرکت کریں گے۔ چار روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو ایوارڈ، انعامات، میڈل اور میرٹ سرٹیفیکیٹ دیئے جائیں گے۔ ایونٹ میں ایتھلیٹک، بیڈ منٹن، فٹ بال، ہاکی، جوڈو، کراٹے، سکواش، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، تائی کوانڈو اور والی بال کے مرد اور خواتین کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے۔ ایونٹ میں چاروں صوبوں، سپورٹس بورڈز سمیت فاٹا، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سپورٹس بورڈ نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :