کینسر کی تشخیص، آپ کے سمارٹ فون سے بھی ممکن
فیضان ہاشمی منگل 19 مئی 2015 16:34
(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی2015ء)ایک ماں نے اپنے 20 ماہ کے بچے کی تصویر کھینچی، آنکھوں میں سفید نشان دیکھا، ڈاکٹر کو دکھایا تو کینسر تشخیص ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹیسی سودرلینڈ نے اپنے آئی فون 6 سے اپنے بیٹے زیک کی تصویر بنائی۔ تصویر میں اسے بیٹے کی بائیں آنکھ میں سفیدی نظر آئی۔ ٹائن اینڈ ویر،ہوٹن لی سپرنگ سے تعلق رکھنے والی سٹیسی پہلے ہی اپنے بیٹے کی آنکھوں میں بھینگا پن محسوس کر رہی تھی۔
سٹیسی نے فوراً ہی آنکھوں کے ڈاکٹر سے ٹائم لیا اور بیٹے کو چیک کرایا۔ ڈاکٹر نے چیک کرنے کے بعد بتایا کہ زیک کی آنکھ میں کینسر ہے۔ریٹینوبلاسٹوما کینسر کی وہ قسم ہے جو بہت ہی کم لوگوں کو ہوتی ہے۔ آنکھ کے اس کینسر کا نشانہ زیادہ تر وہ بچے بنتے ہیں جن کی عمر 5 سال سے کم ہو۔(جاری ہے)
برطانیہ میں ہرسال 50 بچوں میں آنکھ کا یہ کینسر تشخیص ہوتا ہے ۔98 فیصد بچوں کا علاج کامیابی کے ساتھ ہو جاتا ہے مگر کچھ کیس ایسے بھی ہیں جہاں مریض کی زندگی بچانے کے لیے اس کی آنکھ ہی نکالنی پڑتی ہے۔
زیک کا علاج بھی ہو رہا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جلدی تشخیص کی وجہ سے اس کا علاج بھی کامیاب ہو جائے گا۔ سٹیسی نے دوسرے والدین کو بھی کہا ہے اپنے بچوں میں اس طرح کے غیر معمولی نشان دیکھیں تو ضرور ڈاکٹروں کو دکھائیں۔ سٹیسی کے مطابق 15 ڈگری سے بنائی گئی فوٹو میں آنکھوں کی رگیں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔یہ اگر سفید نظر آئیں تو فکر کی بات ہوتی ہے۔ ریٹینوبلاسٹوما کینسر سے آگاہی کے لیے ایک چھوٹا کا کلپ بھی بنایا گیا ہے، جس میں سٹیسی اور زیک کے کیس کو سامنے رکھا گیا ہے۔ اس میں دکھایا گیا ہےکہ کس طرح والدین ذرا سی توجہ سے بچوں کو بڑی بیماری سے بچا سکتے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ریٹینوبلاسٹوما کینسر 100 فیصد قابل علاج کینسر ہے ، مگرصرف اس صورت میں جب اس کی وقت پر تشخیص ہو جائے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.