نارنگ منڈی ،محنت کش سوئی گیس کاماہ مئی کابل 95510 روپے دیکھ کر بے ہوش ہوگیا

طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل /کسی بات سے شدیدذہنی دھچکالگنے بلڈپریشر کافی نیچے چلا گیا ‘ ڈاکٹرز

منگل 19 مئی 2015 17:09

نارنگ منڈی ،محنت کش سوئی گیس کاماہ مئی کابل 95510 روپے دیکھ کر بے ہوش ہوگیا

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) نارنگ منڈی کے محلہ کوٹ عبدالرحمان کامحنت کش شبیرحسین سوئی گیس کاماہ مئی کابل 95510 روپے دیکھ کر بے ہوش ہوگیاجسے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ڈاکٹرزکاکہناہے کہ اسے کسی بات سے شدیدذہنی دھچکالگاہے جس سے اس کابلڈپریشر کافی نیچے چلا گیا ہے جس سے موت بھی واقع ہوسکتی تھی ۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ہماراگھرانہ تین افرادپرمشتمل ہے ،شبیرحسین گھرکا واحد کفیل ہے جوروزانہ پانچ سوروپے کماتاہے جس سے گھرکے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے ،ہم غربت کی وجہ سے سوئی گیس بہت کم استعمال کرتے ہیں، ہمارے ساتھ ظلم ہواہے بل کی درستگی کیلئے سوئی گیس بلنگ سیکشن کاعملہ شدید گرمی میں ہمیں رسواکررہاہے اورروزانہ دفاترکے چکرلگانے کے باوجودبل کی درستگی کرنے کی بجائے ہمیں پورابل جمع کروانے پرمجبورکررہاہے ۔

انہوں نے سوئی گیس حکام سے سخت نوٹس لینے اور بل کی فوری درستگی کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :