امریکی عدالت نے 21 سال تک قید کی سزا بھگتنے والے قتل کے ملزم کو بے گناہ قرار دیدیا

منگل 19 مئی 2015 18:20

امریکی عدالت نے 21 سال تک قید کی سزا بھگتنے والے قتل کے ملزم کو بے گناہ ..

میسا چوسے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) امریکی عدالت نے ڈومینیکن شہری کے قتل کے الزام میں 21 سال تک جیل میں گزارنے والے قتل کے ملزم کو رہا کر دیا گیا۔ منگل کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی اعلیٰ عدالت نے ملزم کے بے گناہ ہونے کا موٴقف تسلیم کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت کے جج ڈیوڈ لووی نے استغاثہ کے دائر کردہ مقدمہ کو خامیوں سے بھرپور قرار دیا اور ڈومینیکن شہری اینجل ایچاواریہ کو 1944ء میں امریکی شہری ڈینیل روڈریگوئیز کو گولی مار کر قتل کرنے کے الزام سے بری الذمہ قرار دیدیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سینئر جج نے قبل ازیں ماتحت عدالت کی طرف سے ڈومینیکن شہری کو دی جانے والی عمر قید کی سزا ختم کر دی جبکہ ڈومینیکن شہری پہلے ہی 21 سال جیل میں گزار چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :