فیصل آبادمیں ڈینگی وائرس کا مریض دم توڑ گیا

منگل 19 مئی 2015 19:00

فیصل آبادمیں ڈینگی وائرس کا مریض دم توڑ گیا

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں ڈینگی وائرس کا مریض دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے نواحی گاؤں کے رہائشی محمد یاسین کو پانچ روز قبل تیز بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں اس میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، لواحقین کے مطابق مریض کو ڈینگی وارڈ کی بجائے جنرل وارڈ میں رکھا گیا تھا،جسکی وجہ سے مناسب علاج نہ ہوسکا اور مریض دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :