سانحہ صفوراہ میں ملوث چارافراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جلد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا ،وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ

منگل 19 مئی 2015 20:27

سانحہ صفوراہ میں ملوث چارافراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جلد میڈیا کے ..

نواب شاہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء ) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ صفوراہ میں ملوث چاع افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کو جلد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا انہوں یہ انکشاف پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی انہوں کا کہن اتھا کہ سانحہ صفوراہ میں بھاراتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور جلدنتائج عوام کے سامنے ہونگے انہوں کا کہنا تھا کہ سانحہ صفوراہ کی تحقیقات میں وفاقی اور صوبائی حکومت میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ طور پر کام کررہے ہیں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہناتھا کہ کراچی سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے انہں عبرت کا نشانہ بنادیں کراچی کوپھر سے امن کا گہوراہ بنادیں گے انہوں کا کہناتھا کہ دہشت گردوں کو اپنے ایجنڈامسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اس سلسلہ میں وفاقی حکومت کا بھی مکمل تعاون بھی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :