اگر ایگزیکٹ پر الزامات ثابت ہوجائیں تو بول ٹی وی چھوڑ دوں گا: کامران خان

muhammad ali محمد علی منگل 19 مئی 2015 20:31

اگر ایگزیکٹ پر الزامات ثابت ہوجائیں تو بول ٹی وی چھوڑ دوں گا: کامران ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 مئی 2015 ء) مشہور زمانہ صحافی، تجزیہ نگار اور بول میڈیا گروپ کے صدر کامران خان کا کہنا ہے کہ وہ ایگزیکٹ کی نہیں بلکہ بول کی نمائندگی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بول میڈیا گروپ کے صدر کامران خان کا کہنا ہے کہ وہ ایگزیکٹ کی نہیں بلکہ بول کی نمائندگی کرتے ہیں تاہم اگر ایگزیکٹ پر الزامات ثابت ہوجائیں تو وہ بول ٹی وی چھوڑ دیں گے۔

کامران خان کا کہنا ہے کہ وہ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کو مسترد نہیں کرتے تاہم ایگزیکٹ گزشتہ 20 سال سے کام کر رہی ہے اگر ایسا کچھ ہوتا تو بہت پہلے ہی سامنے آ جاتا۔ حکومت پاکستان کو اس سلسلے میں باقائدہ تحقیقات کر کے معاملے کی جڑ تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ تاہم اس کمپنی سے منسلک ہزاروں بچے بچیوں کو ہراساں کرکے ان کا روزگار نہ چھینا جائے۔

متعلقہ عنوان :